مزید خبریں

ٹنڈو محمد خان: آئی بی اے ٹیسٹ دینے والے اُمیدواروں کا مظاہرہ

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)پرائمری و سیکنڈری اساتذہ کی بھرتی کے لیے آئی بی اے ٹیسٹ دینے والے امیدواروں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی کے لیے آئی بی اے کے تحت ٹیسٹ دیے جس میں ہم نے 25 سے 39 نمبرز حاصل کیے لیکن ہم مقررہ 40 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکے ، ہم وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں دوبارہ ٹیسٹ میں شامل کیا جائے تاکہ ہم دوبارہ تیاری کر کے اساتذہ کی بھرتی کے عمل میں شامل ہوسکیں۔