مزید خبریں

پی پی رہنما کا ڈی او ایجوکیشن سکینڈی کا دورہ ،عملے کی غیر حاضری پر برہمی

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) رکن قومی اسمبلی و پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر کا ڈی او ایجوکیشن سیکنڈری کا اچانک دورہ آفس کی صورتحال صفائی ستھرائی کے فقدان اور عملے کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا جبکہ آفس میں اپنے کاموں کے سلسلے میں آئے ہوئے اساتذہ کی جانب سے شکایات۔ تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی و ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی میرپوخاص میرمنورعلی ٹالپر نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت علی میمن کے ہمراہ ڈی او ایجوکیشن سیکنڈری آفس میرپوخاص کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ای او آفس کی صفائی لائٹ کی تاریں لٹکنے اور ریکارڈ صحیح ترتیب سے نہ ہونے کے ساتھ ڈی ای او میر عطا اللہ ٹالپر سمیت عملے کے غیر حاضر رہنے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ تعلیمی اداروں سمیت دیگر اداروں کے اچانک دورے کر کے عملے و افسران کی حاضری، صفائی ستھرائی ریکارڈ کی حفاظت سمیت دیگر سرکاری ملکیت چیک کی جائیں گی کسی بھی قسم کی کوتاہی ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں صفائی اور سچائی سے لوگوں کی خدمت کرنے کا درس دیتا ہے ہمیں دفاتر کو اپنے گھر کی طرح دیکھ بھال کرنا چاہیے سرکاری امور سمیت دفاتر میں آنے والے لوگوں کے مسائل حل کرنے چاہییں اس میں ہی ہماری نیکی اور بھلائی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن سیکنڈری دیدار حسین وگن نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تمام دفاتر میں عملے و افسران کی موجودگی صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جائے گا اور دفاتر میں آنے والے افراد کا بغیر وقت ضایع کیے بغیر مسائل حل کیلیے جائیں گے۔ ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن سیکنڈری عبدالعزیز شورونے بتایا کہ سیکنڈ لسٹ کے مطابق جے ایس ٹی پاس امیدواروں کو طلب کیا گیا تھا جن اُمیدواروں کو طلب نہیں کیا گیا تھا وہ بھی آفس پہنچے ہیں اس لیے مسائل درپیش آئے ہیں نئی پالیسی سیکنڈ لسٹ کے مطابق تعلقہ حسین بخش مری میل 55 فی میل 50 شجاع آباد میل 47 فی میل 46 اور میرپورخاص میل 51 اور فیمیل 55 فیصد تک کے پاس میرٹ کی بنیاد پر آنے والے امیدواروں کو کال کی گئی تھی اور مسیج بھی کیا گیا تھا۔