مزید خبریں

ٹنڈوجام:ریٹائرڑ ٹیچر ایسوسی ایشن کا گروپ انشورنش سمری مسترد ہونے پر مظاہرہ

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ریٹائرڑ ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد کے صدر سیف اللہ خاص خیلی اور نثار احمد کی قیادت میں ریٹائرڈ اساتذہ نے ایک احتجاجی مظاہرہ پریس کلب پر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق حکومت سندھ کو سندھ کے ریٹائرڑ ملازمین کی گروپ انشورنش پر قانون سازی کرنی تھی اور ریٹائرڑ ملازمین کو ادائیگی بھی کرنی تھی لیکن انہوں نے اس پر قانون سازی کے بجائے اس سمری ہی کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا سندھ حکومت کی یہ حرکت توہین عدالت اور سندھ کے لاکھوں سرکاری ملازمین کے حق پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے جب کے پی کے، بلوچستان اور پنجاب میں اس قانون کے تحت ریٹائرڑ ملازمین کو 12 سال پہلے ہی گروپ انشورش پالیسی کے تحت ادائیگی کی جارہی ہے لیکن سندھ حکومت اس پر عمل کرنے کو تیار نہیں۔انہوں سندھ ہائی کورٹ سے از خود نوٹس لینے اور سندھ کے ریٹائرڑ ملازمین کو ان کا حق دلانے کا مطالبہ کیا۔