مزید خبریں

ٹنڈو محمد خان: زمین پر قبضے کے خلاف بیوہ کا احتجاج

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) یونین کاؤنسل لاکھاٹ کے گاؤں شیر محمد لانگاہ کی رہائشی بیوہ خاتون زینت زوجہ محمد اسحاق لانگا ہ نے اپنے رشتے داروں اور بچوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ چند سال قبل میرے شوہر نے آدم لانگاہ نامی شخص سے ایک ایکڑ زرعی زمین خریدی تھی ، ایک سال قبل میرے شوہر کا انتقال ہوگیا جس کے بعد بااثر شخص نے میری زرعی زمین پر قبضہ کر لیا اور مجھے اور میرے بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ متاثرہ خاتون نے حکام سے مطالبہ کیا کہ مجھے انصاف و تحفظ فراہم اور زرعی زمین سے قبضہ ختم کرایا جائے۔