مزید خبریں

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی بحالی خوش آئند ہے، تنظیم اساتذہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) صدر تنظیم اساتذہ پاکستان سندھ پروفیسر ابو عامر اعظمی، نائب صدر ڈاکٹر نصراللہ لغاری، صدر جامعات و کالجز سرکل ڈاکٹر محمد زاہد، صدر جامعہ کراچی و یونیورسٹیز تنظیم اساتذہ ڈاکٹر معروف بن روًف، صدر این ای ڈی ٹیچر ایسوسی ایشن ڈاکٹر کامران زکریا، سیکریٹری نشرواشاعت سندھ مشرف کریم نے مشترکہ بیان میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی بحالی و بجٹ میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایات جاری کرنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ذمہ داران نے کہا کہ وزیر اعظم کے ایسے اقدام سے یونیورسٹیز اور اعلیٰ تعلیم میں مزید بہتری آئے گی ۔