مزید خبریں

باڈہ: گورنمنٹ گرلز کالج میں 10 روز سے بجلی کی فراہمی بند

باڈہ (نمائندہ جسارت) قریبی گورنمنٹ گرلز کالج میں ڈیڑھ ہفتہ قبل ٹرانسفارمر دھماکے سے خراب ہوگیا بجلی کی تار ٹوٹ کر نیچے گرنے کے ساتھ بجلی غائب سیپکو انتظامیہ کو کئی مرتبہ شکایات کرنے کے باوجود بھی کوئی تدارک نہیں ہوسکا، بجلی نہ ہونے کی صورت میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ کالج انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کے ٹرانسفارمر کی ڈی فٹنگ کمزور ہوگئی ہے 10 روز قبل تار ٹوٹنے سے کالج کی بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے، اس شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے سے واٹر کولر اور موٹرز بند پڑے ہوئے ہیں جس وجہ سے طلباء سمیت دیگر اسٹاف کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، موٹر بند ہونے کی وجہ سے پارک میں گھاس سوکھ گئی ہے۔ لوئر ملازمین دور سے پانی بھرنے کے ساتھ پیسوں پر برف خرید کر رہے ہیں۔ کالج انتظامیہ نے بتایا کہ 10 جون سے کالج میں امتحانات شروع ہو رہے ہیں اور بجلی کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے ٹیچرز اور طلباء میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے سیپکو انتظامیہ شکایات کا نوٹس نہیں لے رہی ایسے میں طلباء پیپرز کیسے دیں گے؟دوسری جانب سیپکو کی غیر ذمے داری کے خلاف طلباء کے والدین اور شہر کے معززین نے پریشانی اور شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایکسیئن سیپکو لاڑکانہ، سیپکو ایس ڈی او اور دیگر اعلیٰ اختیارات سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے گرلز کالج میں ٹرانسفارمر کی مرمت کے ساتھ فوری کالج کی بجلی بحال کرکے انتظامیہ اور طلباء میں پھیلی بے چینی ختم کی جائے نہیں تو سیپکو کے خلاف سخت ترین احتجاج کیا جائے گا۔