مزید خبریں

کندھکوٹ،محکمہ خوراک کا گندم ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)محکمہ خوراک کا غیر قانونی ذخیرہ شدہ گندم کے لیے کریک ڈاؤن۔ محکمہ خوراک کی جانب سے گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری۔ مختلف رائس ملز اور غلہ منڈی کے گوداموں پر چھاپوں کے دوران گندم کی ہزاروں بوریاں برآمد متعدد گودام سیل۔ ڈائریکٹر فوڈ سندھ امداد علی شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر قریب اللہ سومرو، ڈی ایف سی خادم حسین شر، فوڈ انسپکٹر اسحاق مگسی، ہیڈ کلرک غلام مصطفیٰ میرانی کی سربراہی میں چھاپا مار کارروائیاں کی گئیں۔ مل اور گودام مالک مرلی دھر، اندر لال، گھنشام داس ،مہیندر لال ، ساحل کمار، سندیپ، پریم کمار سمیت متعدد تاجروں کے گوداموں پر چھاپے مارے گئے۔ ڈائریکٹر فوڈ امداد علی شاہ، رائس ملوں اور گوداموں سے غیر قانونی ذخیرہ کی گئی پچاس ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔ڈائریکٹر فوڈ سندھ امداد علی شاہ، مارکیٹ میں زیادہ ریٹ ہونے کی وجہ سے سندھ فوڈ ڈپارٹمنٹ کو گندم نہیں مل سکی، ڈائریکٹر فوڈ امداد علی شاہ۔گندم کی خریداری کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں کریک ڈاؤن کیا گیا ہے ۔ گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک مزید جاری رکھا جائے۔