مزید خبریں

کھپرو،ہوشربا مہنگائی عروج پر غریب عوام کو دشواری کا سامنا

کھپرو (نمائندہ جسارت)ہوشربا مہنگائی سے دہاڑی دار مزدور شدید پریشان، کھپرو شہر میں خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے عوام شدید دشواری کا سامنا کرنے لگے ،زاہد خان۔تفصیلات کے مطابق اس وقت کھپرو شہر میں اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتے ہوئے نظر آنے لگی ہیں۔ زاہد خان نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب 30 روپے پیٹرول مہنگا ہونے سے اور کل 4روپے مزید بجلی مہنگی کر دی گئی جس سے مزدور کا چولہا ٹھنڈا کر دیا گیا جس کے بعد آٹا 80 روپے کلو گھی 600 روپے کلو کوکنگ آئل 600 روپے کلو پیاز 80 روپے کلو مونگ دال دو سو روپے کلو مل ل کلو ٹماٹر ڈیڑھ سو روپے کلو بڑے کا گوشت 750 روپے کلو بکرا گوشت 1400روپے کلو مرغی 5 سو روپے کلو اس بار سب سے زیادہ منہگائی موجودہ حکومت نے کی ہے اب حکومت کو ایکشن لینا چاہیے جس کی وجہ کی سے غریب دہاڑی دار پریشان 500 روپے کمانے والا اپنے بچوں کیلیے راشن کیسے لے کر جائے گا اس حکومت نے آتے ہی پیٹرول کے ساتھ بجلی مہنگی کردی جس کا اثر پورا غریب عوام پر پڑا ہے حکومت کی جانب سے وعدے تو بہت کیے جاتے ہیں صرف باتیں رہ جاتی ہیں اس پریشان حالی میں خودکشی کے واقعات پیش آنے لگے ہیں آئے روز خودکشی کے واقعات بڑھ گئے ہیں یہ سب حکومت کی نااہلیاں ہیں جبکہانتظامیہ کی نااہلی ہے جو یہاں پر ادارے ہونے کے باوجود اگر کام نہیں کرتی۔ سیاسی لوگوں کو کسی کی کوئی فکر نہیں ہیں، یہاں ہرکوئی ادارہ صرف اپنی وصولی کے چکر میں لگا رہتا ہے۔ آٹا، گھی، چاول، دالیں، فروٹ ،گوشت اور سبزیوں کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔ کنسٹرکشن تعمیراتی مٹیریل مہنگا ہونے سے تعمیراتی کام میں سستی آچکی ہے۔ بے روزگاری مہنگائی سے عوام شدید پریشان اور ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اور تیزی سے سماجی برائیوں کی طرف مائل ہورہے ہیں، کب مہنگائی کا طوفان تھمے گا، لاچار کمزور غریب افراد کی آہیں سسکیاں خاموشیاں سن لی جائیں مہنگائی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہیں جو سامان ایک بار لے کر آئے دوبارہ اِس نرخ پر نہیں ملتا یہ حکومت بھی صرف وقت پورا کرنے آئی ہے جس کا عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے حکومت صرف غریب عوام کو ووٹ کے ٹائم یاد کرتی ہے اس کے بعد کوئی پوچھنے کی زحمت نہیں کرتا غربت نے عوام کا جینا محال کر دیا حکومت کو اچھی حکمت عملی بنائے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔