مزید خبریں

شہدادپور،پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکوگرفتار

شہدادپور (نمائندہ حسارت) شہدادپور تھانے کے ایس ایچ او طفیل بھٹو پولیس پارٹی کے ہمراہ بیرانی روڈ پر گشت پر تھے کہ ورادات کی نیت سے کھڑے 3ڈاکوئوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو اعجاز وسان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔پولیس نے زخمی ڈاکو کو سمس اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔