مزید خبریں

سوات میں امن وامان کے امور ایف سی کے حوالے

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک)سوات میں پاک فوج کے ڈویژن ہیڈکوارٹرز کی 15 سالہ خدمات مکمل ہوگئیں جس کے بعد علاقے میں امن وامان کے امور ایف سی خیبرپختونخوا کے حوالیکردیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کانجو کنٹونمنٹ سوات میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت سینئر سول و فوجی حکام اور عمائدین شریک ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی سکیورٹی اور ترقیاتی منصوبوں کی سپورٹ کے لیے علاقے میںموجود تھی، علاقے میں امن کی بحالی مقامی افراد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کانجو کنٹونمنٹ سوات کی تشکیل پر پاک فوج سے اظہار تشکر کیا، ان کا کہنا تھا کہ نئے کینٹ کے باعث علاقے میں دیرپا امن کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔