مزید خبریں

اسلامی اصولوں کے مطابق صنعت وتجارت کو وسعت دی جائے،عدیل صدیقی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے ’’ راجپوت پیٹرولیم پمپ سروس ‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی آخری الزماں محمد مصطفی ﷺکا پیشہ تجارت رہا ، اﷲ تعالی نے تجارت میں دوسرے پیشوں سے زیا دہ برکت رکھی ہے، ہمیں چاہیے کہ اسلامی اصولوں پر عمل کر کے اپنی صنعت و تجا رت کو وسعت دیں ۔ صدر ایوان عدیل صدیقی نے مالکان کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروبار سے وابستہ لوگوں کے لیے کام کر رہا ہے ،صنعت و تجار ت کی ترقی چیمبر کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ، مالکان راجپوت پیٹرولیم سروس ڈاکٹر جہانگیر لیاقت ، کامران راجپوت اور سکندر رفیق نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا ، جبکہ ’’گو پیٹرولیم کمپنی سندھ بلوچستان ‘‘ کے ہیڈ ارشد نے کہا کہ عوام الناس کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔ افتتاحی تقریب میں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے ڈسٹرکٹ انچارج ظفر صدیقی ، رکن صوبائی اسمبلی ندیم صدیقی ، حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اقبال بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی ، نائب صدر اویس خان ، سی این جی ایسو سی ایشن کے فاروق میمن ، امتیازمیمن ، بینکویٹ و ہال ایسو سی ایشن کے چیئر مین شریف چوہان و دیگر موجود تھے ۔