مزید خبریں

معیشت کی بحالی کیلیے بھرپور منصوبہ بندی کررہے ہیں‘فضل الرحمن

جدہ (آن لائن ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مسئلہ یہ نہیں کہ ملک کی معیشت خراب ہے، مسئلہ یہ ہے کہ عمران نے ملک کے تمام شعبوں کے ساتھ جو ظلم کیا ہے اس کو سدھاریں کیسے ،اس مسئلے پر اتحادی حکومت بھرپور منصوبہ بندی کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فضل الرحمن نے کہا کہ گزشتہ4 سال سے کم عرصے میں عمران نے یہودی پالیسی کے مطابق پاکستان کا ہر شعبہ تباہ کیا، دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے، مودی دوستی میں کشمیر کے مسئلے کو سخت نقصان پہنچایا، ملک کوقرضوں کی دلدل میں دھنسا دیا، خود ہوشربا کرپشن کی اور سابق حکومتوں پر الزام لگاتا رہا۔ عدالتوں اور اداروں کو دھمکیاں دینے کی ریت ڈالی، نوجوانوں کو جلسوں کے نام پر سڑکوں پر رقص کرایا، بدزبانی، او ر عوام کو تقسیم کرنے کا ہر طریقہ استعمال کیا، اس صورتحال میں موجودہ حکومت کے سامنے بہت سے چیلنجز ہیں، ان خرابیوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ اتحادی حکومت کی پہلی ترجیح مہنگائی و بے روزگار ی کی دلدل میں پھنسے عوام کو ریلیف دینا ہے۔