مزید خبریں

حیدرآباد: کاروباری مراکز میں بجلی بندش کے دورانیے میں اضافہ

 حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیسکونے حیدرآباد کے اہم کاروباری علاقوں میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کی انتہا کردی قاسم آباد گرڈ اسٹیشن کی طرف سے پٹھان کالونی، سرفراز کالونی ، الیکٹرونکس مارکیٹ فوجڈاری روڈ،پرنٹنگ پریس مارکیٹ کھوکھر محلہ،الیکٹرونکس مارکیٹ ڈسٹرکٹ کونسل،حیدر چوک،زنانہ اسپتال،کچہ قلعہ اور اطراف کے علاقوں میں صبح فجر سے ہر آدھے گھنٹے بعد 2 سے 3گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے گھروں میں بیمار بزرگ بچوں عورتوں کی گرمی کی وجہ سے زندگی اذیت میں مبتلا ہوگئی ہے بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے امتحانی مراکز بجلی سے محروم رہے طلباء طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ لطیف آباد کے بیشتر کاروباری اور رہائشی علاقوں میں 12 کی گھنٹے کی بجلی کی بندش سے شہری بلبلااٹھے ہیں ۔