مزید خبریں

جماعت اسلامی خواتین کراچی کی مجلس شوریٰ کی نو منتخب اراکین کا اعلان کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی (حلقہ خواتین)کی مجلس شوریٰ برائے سال 2022-24ء کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد منتخب اراکین شوریٰ حلقہ خواتین کراچی کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق ضلع شرقی سے ندیمہ تسنیم ، افشاں نوید ، فرحانہ مظہر ، رفعت بشیر ، ضلع وسطی سے مسرت جنید ، مدیحہ عزیز، ثمینہ مرسلین ، ضلع جنوبی سے شبنم امیر ، ذکیہ اقبال ، ضلع گلبرگ وسطی سے طلعت ندیم ، ثمینہ قمر ، ضلع شمالی سے بشریٰ مقصود ، مہر افشاں ، ضلع ائر پورٹ سے ساجدہ تنویر ، ہاجرہ عرفان ، ضلع قائدین سے گل رخ مسعود ، ضلع کیماڑی سے نفیسہ رکن الدین ، ضلع غربی سے ارجمند ، ضلع کورنگی سے ناہید ظہیر اور ضلع ملیر سے جمیلہ عبدالرحمن شوریٰ کی رکن منتخب ہوئی ہیں ۔