مزید خبریں

دیہات کو بجلی فراہمی کے منصوبے کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے دیہات کو ورلڈ بینک کے تعاون سے بجلی فراہمی کے منصوبے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس بدھ کو وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کی صدارت میں محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے نمائندہ افسران وڈیو لنک پر موجود تھے ۔اجلاس میں ورلڈ بینک کے افسران نے سندھ کے دیہات کو سستی، اور ماحول دوست شمسی بجلی کی فراہمی کے لیے اپنے مطالعے کی رپورٹ پیش کی۔