مزید خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف سماعت 6جون کوہوگی

لاہور (نمائندہ جسارت)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی
لیڈر سبطین خان ، مسلم لیگ ق اورا سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کی ایک ہی نوعیت کی 4 درخواستوں پر سماعت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواستوں پر چودھری پرویز الٰہی کے وکیل علی ظفرنے دلائل مکمل کرلیے،پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق کے دلائل جاری تھے کہ عدالت نے سماعت عدالتی وقت ختم ہونے پر 6 جون تک ملتوی کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت میں حمزہ شہباز کے وکیل منصور عثمان اعوان نے آئندہ سماعت پر دلائل شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔