مزید خبریں

کراچی ،نجی سپراسٹورمیں خوفناک ایک شخص جاں جاں بحق۔رات گئے تک آگ نہیں بجھائی جاسکتی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جیل چورنگی کے قریب ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی ، ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا،آتشزدگی کے سلسلے میں عملے کی مبینہ غفلت سامنے آئی ہے،رات گئے تک آگ پر قابو نہ پایا جاسکا ،آتشزدگی کو تیسرے درجے کا قرار دے دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیوٹاؤن کے علاقے کشمیر روڈ اور شہید ملت روڈ کے سنگم پر جیل چورنگی فلائی اوور کے قریب واقع چیزاپ سپر اسٹور کی بیسمنٹ میں اچانک آگ لگ گی تاہم ڈیپارٹمنٹل اسٹور کاعملہ اور خریدار محفوظ رہے ، دھواں زیادہ ہونے کے باعث فائرفائٹرزکومشکلات کاسامنا ہے ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت اور سپر اسٹور میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے، آگ کے دھویں کے باعث 2 افراد کے بے ہوش اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، بے ہوش افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیاگیا ،جہاں وہ خطرے سے باہر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں ؓبحق ہونے والا نوجوان بالائی منزل پر آگ لگنے کے باعث محصور ہو گیاتھا، نوجوان کی لاش کواسنار کل کی مدد سے اتارا گیا۔ متوفی کی شناخت 32سالہ اختر علی ولد حسن زادہ کے نام سے ہوئی متوفی سپر اسٹور کا ملازم تھا۔ جیل چورنگی پر سپر اسٹور میں لگی آگ بجھانے کے لیے آپریشن صبح سے رات دیر تک جاری رہا، فائربریگیڈ کی جانب سے آگ کی شدت پرقابو پانے کی لیے فوم کا استعمال بھی کیا گیا ، صفورا ہائیڈرنٹ سے پانی سے بھرے متعدد ٹینکر حادثے کے مقام پرروانہ کردیے گئے ہیں، ایم ڈی واٹر بورڈ نے فوکل پرسن ہائیڈرنٹ سیل کو آپریشن کی نگرانی کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا فائر بریگیڈ کو بلامعاوضہ پانی کی فراہمی جاری رکھی جائے۔ عمارت کی بالائی منزلوں پرموجودرہائشی فلیٹس کوخالی کردیاگیا تھا ، چیف فائرآفیسر کا کہنا ہے کہ عمارت کی بیس منٹ میں داخلی راستے کم ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سپر اسٹور میں 11 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی تو سوک سینٹر فائر اسٹیشن نے فائر ٹینڈر روانہ کیے ، ، آگ کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا گیا اور شہر بھر کے فائربریگیڈاسٹیشنز سے مدد طلب کی گئی، کے ایم سی کے 11 فائر ٹینڈرز، واٹر باؤزر اور پاک بحریہ کے فائرٹینڈرز سمیت عملہ آگ بجھانے میں مصروف رہا ۔ 15 منزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ اور فرسٹ فلور پر سپر اسٹور قائم ہے جبکہ اسٹور کا ویئر ہاؤس عمارت کے بیسمنٹ میں ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے والے دستیاب آلات کی مدد سے ابتدائی طور پر آگ پر فوری قابو پایا جا سکتا تھا مگر مبینہ طور پر عملے نے احساس ذمے داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔اسٹور کے عملے کی جانب سے فائر بریگیڈ کو کال کر کے رسمی ذمے داری پوری کی گئی، جب تک فائر ٹینڈڑ پہنچا آگ کافی حد تک پھیل چکی تھی۔حکام کے مطابق آگ مکمل طور پر بجھنے کے بعد اس سلسلے میں تحقیقات کی جائیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ سپراسٹور کے اندر فائر سسٹم کی موجودگی کے حوالے سے جانچ پڑتال کی جائے گی اور آتشزدگی کے نتیجے میں اسٹرکچرکونقصان پہنچنے کے حوالے سے جانچ کے آئے گی۔دوسری جانب پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کاباؤزر آگ بجھانے میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔