مزید خبریں

شاہ محمودقریشی نے بیک ڈورمذاکرات کی تردید کردی

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھ پر موجودہ حکومت نے مقدمہ بنا کر خاص مہربانی کی ہے۔سیاسی انتقام لینے کے لیے6جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قانون کاہمیشہ احترام کیا اور کرتے رہیںگے۔تصادم مقصد تھا اور نہ کبھی ہوگا۔ انہوں نے کہا بیک ڈور مذاکرات کی بات درست نہیں ، تردید کرتاہوں۔ ترکی پاکستان کا آزمایا ہوا دوست ہے جس کی ہم قدر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت کے پاس کوئی معاشی پلان نہیں ہے۔ پاکستان آئندہ دنوں میں مزید معاشی بحران کا شکار ہوگا۔ انہوں نے کہا اگر آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہیں کرتے تو پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جائے گا۔ انہوں نے کہا واحد حل انتخابات ہے جس میں عوام کا مینڈیٹ ہو۔ انہوں نے کہا عمران خان جلد اسلام آباد آئیں گے، مشاورت جاری ہے۔