مزید خبریں

اپنے جمہوری حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ محمود خان

سوات (صباح نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہاہے کہ بیرونی سازش کے تحت قائم کی گئی سلیکٹڈ حکومت ان کے خلاف جتنی کمیٹیاں بنا کر ہمارے خلاف جتنے مرضی مقدمے درج کرا لے ہم اپنے جمہوری حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سوات کے دورے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کا منتخب وزیر اعلیٰ ہوں ،عوام کا تحفظ میری ذمے داری ہے،آئین کی مکمل پاسداری کریں گے، پی ٹی آئی ورکرز ہماری فورس ہیں، اگلے مارچ میں بھر پور شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ہمارے پر امن مارچ پر بدترین تشدد کیا، ملک میں آزادانہ نقل و حرکت ہر شہری کا آئینی حق ہے، اس سلسلے میں کل کابینہ اجلاس میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف عدالت عظمیٰ جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔