مزید خبریں

قائمہ کمیٹی کا اجلاس ‘ گونگے اوربہرے افراد سے متعلق بل منظور

اسلام آباد (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے ایکسز ٹو میڈیا (ڈیف اینڈ ڈمپ) پرسن بل 2022ء کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ سلیم مانڈوی والا نے بل سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ بل خصوصی افراد کے لیے لایا گیا ہے۔ ایسے لوگ جو ڈرامے اور خبریں نہیں سن سکتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم الگ تھلگ ہو گئے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد نے اجلاس کو بتایا کہ وزارت اطلاعات و نشریات اور پیمرا کو بل پرکوئی اعتراض نہیں۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس قانون پر عمل درآمد کرانے میں مدد کی جائے۔ چیئرمین کمیٹی نے بل کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔