مزید خبریں

ملیرپولیس نے رہزنی کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کی ملیر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ہائی ویز پر ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی)ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق ہائی ویز پر ڈکیتیوں میں ملوث کرولا گینگ کے 4 ملزمان انٹیلیجنس بیسٹ کارروائی کے دوران گرفتار کئے گئے ہیں۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان ہائی وے پر قائم پیٹرول پمپ، ٹک شاپ پر ڈکیتی کی 20 وارداتوں میں ملوث ہیں۔