مزید خبریں

آئس برآمدگی کیس میں ملز م کوعمرقیداورجرمانے کی سزا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل ٹرائل کورٹ جنوبی‘ سٹی کورٹ900 گرام آئس برآمدگی کا مقدمہ‘عدالت نے منشیات رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم عزیر کو عمر قید کی سزا سنادی۔عدالت نے ملزم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا عدالت کاکہنا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید6 ماہ قید بھگتنا ہوگی، سرکاری وکیل کے مطابق ملزم کو گذشتہ برس دسمبر میں لیاری کے علاقے نیا آباد سے گرفتار کیا تھا، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔