مزید خبریں

اساتذہ پرتشدد کی مذمت ‘فوری طورپررہاکیاجائے‘راجااظہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے۔ راجا اظہر نے کہا ہے کہ گرفتار اساتذہ کو فوری رہا کیا جائے، سندھ پولیس شہدا اور غازیوں کی وردی پر بدنما داغ بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار شرم کریں یہی اساتذہ انہیں پڑھاکر انسان بناتے ہیں، سندھ میں حکومت مخالف ہر مسئلے کا حل پولیس گردی کو سمجھا جاتا ہے، میں اساتذہ کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتا ہوں۔