مزید خبریں

فائرنگ و دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 9افراد جاں بحق ، 15زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں حادثات اور واقعات کے دوران پولیس اہلکار سمیت9افراد جاںبحق ہوگئے، دیگر واقعات میں5ڈاکو ئوںسمیت 15افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے گھگھرپھاٹک کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 38سالہ سالہ حبیب اللہ ولد عبدالقادر کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ایمبولنس کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، ایس ایچ او امین کھوسہ نے بتا یا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مقتول کا تعلق کشمور سے تھا جہاں انکی اپنے خاندان والوں سے دشمنی چل رہی ہے ، مقتول حبیب اللہ اوگاہی کمیونٹی سے تعلق رکھا ہے اور اوگا ہی کمیونٹی کے لوگوں نے حبیب کو قتل کیا اور فرار ہوگئے،مقتول حبیب اللہ دو ماہ قبل کراچی آیا تھا اورایک کمپنی میں ٹھیکیدار کے ساتھ مزدوری کرتا تھا ،جبکہ مقتول کا والد سابق ایس ایچ او اور بھائی بھی پولیس ہیدکواٹر میں ملازمت کرتا ہے ، تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔ کلفٹن،بوٹ بیسن انویسٹی گیشن پولیس نے چیک باؤنس کے ملزم کی گرفتاری کے لیے صدر میں اسکے گھر پر چھاپہ مارا۔ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے تیسری منزل پر واقع گھر سے چھلانگ لگادی جس سے وہ زخمی ہوگیا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔40 سالہ عثمان رؤف کے خلاف 16 لاکھ روپے کے چیک باؤنس ہونے کا کیس تھا۔ملزم کے خلاف ڈیفنس،گزری،کلفٹن ،درخشاں اور بلوچ کالونی میں بھی مقدمات درج تھے۔کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود بلا ل کالونی پختون چوک کے قریب طلحہ رئیل اسٹیٹ کے آفس میں نامعلوم افرد نے فائرنگ کر کے 30سالہ خیال محمد ول ایوب کو قتل کر دیا ، پولیس نے مقتول کی لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے لیے اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ،پولیس کے مطابق واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔ ڈیفنس خیابان طارق فیز 06 بنگلہ نمبر 52/2 سے 21سالہ صدام ولد محمد عمر کی لاش ملی ، متوفی کی لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا ۔ شاہ لطیف تھانے کی حدود گرین سٹی قائد آباد میں گھر سے 18سالہ شہزادہ ولد علی محمد کی پھندا لگی لاش ملی ، پولیس نے لا ش کو قانونی کاروائی کے لیے اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ۔ شیرشاہ کے علاقے پراچہ چوک کے قریب تیزرفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار دوافراد کو روندڈالا حادثے کے نتیجے میں ایک نو جوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ،جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش اور زخمی کو طبی امداد کیلیے سول اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں متوفی کی شناخت 23سالہ طلحہ ولد ندیم جبکہ زخمی کی شناخت 26سالہ ندیم ولد جاوید کے نام سے کی گئی ۔شیرشاہ گلبائی چوک کے قریب تیزرفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا ،متوفی کی لاش اسپتال پہنچائی گئی ،جہاں متوفی کی شناخت 20سالہ سمیرولد اقبال کے نام سے کی گئی درخشاں کے علاقے کلفٹن فیز 5خیابان شمشیر مین روڈ پر دوران ڈیوٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار کانسٹیبل 24سالہ عاقب علی ولد محمد جمن کو دل کا دورہ پڑگیا جسے فوری طبی امداد کیلیے ادارہ امراض قلب لے جایا گیا جہاں وہ دوران طبی امداد چل بسا ،متوفی درخشاں ٹریفک پولیس سیکشن میں تعینات اور اندرون سندھ سے تعلق رکھتا تھا۔فرئیرکے علاقے میں کینٹ اسٹیشن کے قریب واقع امین مسافر خانہ کی چھت پر لاش کی اطلاع پر پولیس پر موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے 50سالہ حاجی احمد ولد گل کی برآمدہوئی ۔