مزید خبریں

ایم کیو ایم نے اہلیان کراچی کو بازاری سیاست کی نذر کردیا،مصطفی کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے جس متعصب اور ظالم پیپلزپارٹی سے مہاجروں کے لیے نیا صوبہ لینا تھا، آج اپنی وزارتوں اور گورنری کی خاطر اسی پیپلز پارٹی سے اتحاد کرلیا۔ جس آصف زرداری نے اسمبلی میں بانیان پاکستان کی اولادوں کو بھگوڑے کہا، ایم کیو ایم نے اہلیان کراچی و حیدرآباد کو اپنی بازاری سیاست کی نذرکردیا ہے۔