مزید خبریں

صحافیوں کیلیے ماحولیاتی تبدیلی ‘میڈیا کے کردارکے موضوع پر تربیتی ورکشاپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گرین میڈیا انیشیٹو، سیپا اور کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام”ماحولیاتی تبدیلی اور میڈیا کا کردار” کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائر یکٹر جنر ل سند ھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) نعیم مغل نے کہاکہ کراچی میں سالانہ دس لاکھ لوگ فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا علاج کرانے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کراچی میں آلودگی کے حوالے سے صورتحال کتنی سنگین ہوچکی ہے،آلودگی پھیلانے والے خواہ کسی بھی شعبہ سے ہوں اْن کے خلاف سندھ کے تحفظ ماحولیات قانون 2014ء کے تحت بلا تفریق کارروائی کی جائے گی،نعیم مغل نے کہا کہ جب بھی میں آلودگی پھیلانے والی کسی بڑی مچھلی کے خلاف ماحولیاتی قوانین کے مطابق کوئی قانونی کارروائی کرتا ہوں تو مجھے بہت زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ماحولیات سے منسلک خطرات کو اجاگر کر نے کے لیے میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر موسمیا تی تبدیلیاں اسی شدت سے جاری رہیں تو کرہ اراضی کی بقا خطرے میں پڑ سکتی ہے ،جنگلات انسانی بقا کے لیے ناگزیر ہیں۔