مزید خبریں

خیرالنساء نرسنگ شعبے کی ترقی کیلیے بہترین کام کر رہی ہیں‘ ڈاکٹر روزینہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم ایس خیر النساء خان کنٹرولر/سیکرٹری سندھ نرسز ایگزامینیشن بورڈ، فوکل پرسن سندھ نرسز کوویڈ 19 ایمرجنسی مینجمنٹ اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر نرسنگ سندھ محکمہ صحت حکومت سندھ ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا کاو ئنٹی کی سربراہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے (ڈبلیو ایچ او) ایم ایس عفیفہ بلوچ ٹیکنیکل آفیسر پیشنٹ سیفٹی، ڈبلیو ایچ او سندھ کی صوبائی سربراہ ڈاکٹر سارہ سلمان نے 24 سے 31 مئی 2022ء تک مقامی ہوٹل میں نرس ایجوکیٹرز کے لیے سرٹیفکیٹ کورس کے سلسلے میں سیکنڈ لائن ماسٹر ٹرینر ٹریننگ ورک شاپ کا انعقاد کیا، ڈاکٹر سارہ سلمان نے کہا کہ خیر النساء 3 سال سے ہمارے ساتھ کام کر رہی ہیں اور 8000 نرسوں اور دائیوں کو تربیت دی ہے اور ایچ ڈی یو/ آئی سی یو/ آئسولیشن سینٹرز میں تعینات اور وبائی مرض کووڈ19 کے دوران اچھی طرح سے منظم ہیں ۔ ڈاکٹر روزینہ کرملیانی اے کے یو کی ڈین نے کہا کہ خیر النساء نرسنگ کے شعبے کی ترقی کے لیے بہترین کام کر رہی ہیں۔ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر جمن باہوٹونے ان کی بھرپور تعریف کی۔