مزید خبریں

عوام پر مسلسل مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں ‘حنید لاکھانی

کراچی (پ ر) معروف سماجی رہنما و ماہر تعلیم حنید لاکھانی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ عوام پر مسلسل مہنگائی بم گرائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 213روپے اور گھی کی قیمت میں 208روپے فی کلو اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کے بعد مہنگائی کا نیا طوفان آنا شروع ہوگیا ہے کوکنگ آئل 605روپے فی کلو اور گھی555روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، ف برانڈز کے کوکنگ آئل کی قیمتوں میں تقریباً دو سوروپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کا اطلاق بھی ہوچکا ہے جبکہ حکومت نے کھادکی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی فوری طور پرواپس لے لیا ہے اور دوسری جانب نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ میں4روپے تک اضافے کی منظوری دیدی ہے اس ہی طرح اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے آٹے بھی پورے پاکستان میں مختلف نرخوں میں فروخت ہورہا ہے کہیں سوروپے فی کلو فروخت ہورہا ہے جبکہ کہیں 85سے لیکر 95روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔