مزید خبریں

ناظم آباد بلاک 5میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست کی سماعت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں ناظم آباد بلاک 5 میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے آئندہ سماعت تک پلاٹ نمبر فائیو ای 14/23 پر غیر قانونی تعمیرات سے روک دیا ۔عدالت نے ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ایس بی سی اے کو تمام فریقین کا موقف سن کر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے سندھ حکومت و دیگر کو نوٹس جاری کردیے جبکہ سب رجسٹرار کو مذکورہ پلاٹ کی رجسٹریشن ایس بی سی اے کو بلڈنگ کو کمپلیشن پلان جاری کرنے سے بھی روک دیا۔درخواست گزار کاکہناہے کہ میرے پڑوس میں بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گراؤنڈ پلس فور اسٹوری بلڈنگ تعمیر کی جارہی ہے، ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔