مزید خبریں

کپڑے کے کنٹینر سے کروڑوں روپے کی کیٹامائن برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اے این ایف نے ساؤتھ ایشیا پورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہانگ کانگ کیلیے بک کیے گئے کپڑے پر مشتمل کنٹینر سے کروڑوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں کیٹامائن پکڑ لی ۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف کراچی نے ساؤتھ ایشیا پورٹ پر بڑی کارروائی کی ، کارروائی کے دوران ہانگ کانگ کیلیے بک کیے گئے ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ 145 کلوگرام کیٹامائن مہارت کے ساتھ کپڑے کے تھانوں میں چھپائی گئی تھی، مذکورہ کنٹینر ڈائنامک انٹرپرائزز کراچی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کنٹینر بک کروانے والے نعمت اللہ خان نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔