مزید خبریں

مقابلے کے دوران گولی لگنے سے شہری کی موت، پولیس نے انکوائری شروع کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں سخی حسن کے قریب پولیس مقابلے کے دوران شہری کی گولی لگنے سے موت ہونے پر پولیس نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق شہری کو شاپنگ سینٹر کے سامنے لوٹا جارہا تھا کہ پولیس مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ ایک شہری بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔