مزید خبریں

مارچ کے شرکاپرتشدد، اقوام متحدہ کو شواہد بھجوادیے گئے

اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف نے آزادی مارچ کے دوران چادر اور چہار دیواری کی پامالی اور تشدد کے شواہد اقوام متحدہ کے متعلقہ ذمہ داران کو بھجوادیے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی مراسلہ اور شواہد ارسال کیے گئے ، خطوط سابق وفاقی وزیراوررکن کورکمیٹی ڈاکٹر شیریں مزاریں کی جانب سے بھجوائے گئے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کاکہناہے کہ عمران خان کی حکومت ہٹانے کے بعد پاکستان سیاسی بحران کاشکار ہوا، منی لانڈرنگ کے مقدمات میں ملوث سیاستدان کو اقتدار میں لایاگیا، اس سازش پر عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جماعت نے ملک بھر میں بڑے جلسے منعقد کیے، وفاقی حکومت نے کارکنان اوررہنمائوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، عدم گرفتاری کی صورت میں خواتین کودھمکایاگیااورہراساں کیا گیا۔مراسلے میں انہوں نے کہا کہ کارکنان و قائدین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جائے۔