مزید خبریں

 مذاکرات میں شرکت کے لیے قبائلی جرگہ کابل پہنچ گیا

کابل،اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت، طالبان کے درمیان مذاکرات میں شرکت کے لیے قبائلی جرگہ کابل پہنچ گیا۔50 سے زائد افراد اس جرگے کا حصہ ہیں جس میں ایک وفاقی وزیر، خیبر پختونخوا حکومت کے نمائندگان اور قبائلی عمائدین شامل ہیں۔قبائلی جرگے سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا کے سابق گورنر شوکت اللہ خان کاکہنا ہیکہ قبائلی روایات میں جرگے کا اہم کردار ہے جس کا دونوں طرف سے احترام کیا جاتا ہے، ہم پرامید ہیں کہ ہماری کوششیں نتیجہ خیز ہوں گی۔واضح رہے کہ برسوں سے جاری تشدد اور تنازعات کو معاہدے کے ذریعے ختم کرنے کے لیے حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جاری مذاکرات میں قبائلی جرگے کی شرکت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔