مزید خبریں

لانگ مارچ میں وکلا پر تشدد معاملہ ،لاہور کا رانا ثناء اللہ پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کیس میں عدالت نے رانا ثنااللہ سمیت پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔ تحریک انصاف کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر حیدر نامی شخص نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ لانگ مارچ کے دوران پولیس نے وکلا کو رانا ثنااللہ کے ایما پر تشدد کا نشانہ بنایا، عدالت وزیرداخلہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کرنے کے خلاف درخواست پر رانا ثنااللہ سمیت پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔