مزید خبریں

ملک کی حقیقی ذمے داری عدالت عظمیٰ پر آگئی‘ شیخ رشید

راولپنڈی (صباح نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اللہ کے بعد اس ملک کی حقیقی ذمے داری عدالت عظمیٰ پر آگئی ہے، امپورٹڈ حکمران اپنے کیسز پر فرد جرم عاید نہیں ہونے دے رہے،کبھی ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، کبھی دوسرے شہر چلے جاتے ہیں اورکبھی کمر میں درد ہوجاتاہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے، اے این ایف اور نیب شدید ترین دبائو میں ہیں، عدالت عظمیٰ اس کا نوٹس لے۔ اان کا کہنا تھا کہ گھی پر200روپے فی کلو کا اضافہ ظلم عظیم ہے،جو مہنگائی ختم کرنے کا نعرہ لگاتے پھرتے تھے انہوں نے توغریب ہی کو تیل دیا ہے۔ کھاد کی قیمتوں میں بھی سبسڈی ختم کردی گئی ،8سے 12گھنٹے کی روزانہ لوڈشیڈنگ ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں،اس کا نوٹس عدالت ہی لے سکتی ہے۔