مزید خبریں

مہنگائی وکرپشن کا علاج اسلامی نظام کا نفاذ ہے،حسین محنتی

کراچی(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ملک میں قرآن وسنت کا نظام ہی مہنگائی بے روزگاری،لاقانونیت اورکرپشن سمیت تمام مسائل کاحل ہے۔ اللہ کے دین کی سربلندی اورجنت کے حصول کے لیے جدوجہد ایک بڑا مشن ہے۔ محمد اسماعیل گندرو دعوت دین عملی نمونہ تھے ان کی دینی ودعوتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق امیر ضلع ٹھٹھہ اور علاقے کی معروف
سیاسی وسماجی شخصیت محمد اسماعیل گندرو کی وفات پر ان کے گھر سونڈا میں لواحقین سے تعزیت کے بعد اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی نائب قیم مولانا آفتاب ملک، سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا،بشیراحمد بھی ان کے ساتھ تھے جبکہ امیر ضلع ٹھٹھہ الطاف احمد ملاح، سابق ایم این اے ڈاکٹر عبدالواحد سومر،پوتے وامیرشہرٹھٹھہ عبداللہ آدم گندرو سمیت معززین وقریبی رشتے دار بڑے تعداد میں موجود تھے۔