مزید خبریں

عثمان بزدارکی حکومت میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے جنوبی پنجاب کے منصوبوں میں ہونے والی مبینہ کرپشن پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔اینٹی کرپشن نے، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے منصوبوں کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور متعلقہ حکام کیخلاف گھیرا سخت کرنے کے لیے آئندہ چند روز میں سمن جاری کرنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔موجودہ حکومت کی جانب سے سابق حکومت کی مبینہ کرپشن کے منصوبوں پر کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔