مزید خبریں

آتشزدگی کے نتیجے میں کم سن بچی کے جاں بحق ہونے پر نوٹس

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے آتشزدگی کے نتیجے میں کم سن بچی کے جاں بحق ہونے پر نوٹس لے لیا ۔ایس ایس پی دادو سے تمام پہلوئوں پر مبنی جامع و تفصیلی رپورٹ طلب کرلی- ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سید پیر محمد شاہ حیدرآباد رینج نے ضلع دادو کے تھانہ شاہ پنجو سلطان کی حدود میں واقع گوٹھ اگھامانی کے رہائشی اشفاق عرف لالو لاکھیر کے گھر میں ہونے والی شدید آتشزدگی کے نتیجے میں کم سن بچی کے انتقال کے افسوسناک واقعے پر نوٹس لے لیا ،انہوں نے ایس ایس پی دادو سے آتشزدگی کی تمام تر وجوہات سمیت واقعے کے تمام تر پہلوئوں پر جامع و تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔