مزید خبریں

خیبرپختونخوامیںگورنرراج خارج ازامکان نہیں، امیرمقام

سوات (صباح نیوز)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور ن لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ وفاق پر چڑھائی اور تصادم کا راستہ اختیار کیا گیا تو صوبے میں گورنرراج خارج از امکان نہیں، ملک میں انقلاب کی باتیں کرنے والا عمران خان ایک ایف آئی آر کٹنے کے بعد پشاور بھاگ گیا۔انہوںنے کہا کہ تم دلیر ہو تو سی ایم ہاؤس سے باہر آکر مقابلہ
کرو،دوبارہ اسلام آباد میں آئے تو رانا ثناء اللہ اور ہم استقبال کے لیے تیار ہیں۔سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ خیبرپختونخوا فورس کے ذریعے پاکستان پر حملے کی دھمکی وزیر اعلیٰ کا بچگانہ پن ہے، صوبائی فورس کو نہ محمودخان تنخواہ دیتا ہے اور نہ ہی اسے بنی گالہ سے تنخواہ ملتی ہے اس دھمکی کاعدالت عظمیٰ اور پشاور ہائی کورٹ کو سوموٹو ایکشن لینا چاہیے۔پشاور میں بیٹھا شخص جلد انتخابات کا مطالبہ اس لیے کررہا ہے تاکہ اس کی اور اس کے ساتھیوں کی کرپشن اور کرتوت عوام کے سامنے نہ آئیں۔