مزید خبریں

حیدر آباد پولیس کا منشیات فروش بلا کے گھر پر چھاپا،ساتھی گرفتار

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ے ایس پی ہیڈ کوارٹر انیل حیدر کا لیڈی پولیس اور ٹیم کے ساتھ تھانہ

Aسیکشن کی حد میں ٹارگٹڈ آپریشن ۔ٹارگٹڈ آپریشن آرگنائز کرائم کے تحت چلنے والے منشیات فروش بلا کے گھر پر کیا گیا،چھاپے میں 30 سے زائد کٹے چھالیہ چورا و مین پوری کی تیاری میں کام آنے والا دیگر سامان بڑی مقدار میں برآمد، بلا منشیات فروش کا پارٹنر ایاز گرفتار جبکہ بلا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔علاوہ ازیںاے سیکشن تھابے کی حدود میں اے ایس پی کا چھاپا ، چند روز قبل ایس ایچ او اے سیکشن کو آئی جی سندھ کے حکم پر ڈی آئی جی حیدرآباد نے سوشل کرائم کی شکایت پر میجر پنشمنٹ دیتے ہوئے 2 سال کی سروس ختم کردی گئی، حسین آباد پولیس کی کارروائیوں میں اسٹریٹ کرمنل اور منشیات فروش 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور چرس برآمد ۔تھانہ حسین آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مہران آئل میل کے قریب سے موٹر سائیکل پر سوار مشکوک شخص زوہیب چانڈیو کو روک کر چیک کیا جس کے قبضے سے دوران تلاشی 1 عدد 32 بور ریوالور بمعہ 3 راؤنڈز برآمد ہوئی۔ مذکورہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں خود کو چور و ڈکیت گینگ کا کارندہ ظاہر کیا جس کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد موٹر سائیکل نمبر نامعلوم۔میکر ہائی اسپیڈ، انجن نمبر RMI-8813442, چیچز نمبر SR-70-3315139 کو زیر دفعہ 550-CRPC کے تحت پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔ مزید کاروائی کرتے ہوئے جانوروں کے ہسپتال کے قریب سے منشیات فروش علی محمد شیخ کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد 480 گرام چرس پولیس تحویل میں لے لی گئی۔