مزید خبریں

غریب عوام کو ریلیف کیلیے 28 ارب کا پیکج دے رہے ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی بہبود شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت غریب عوام کو ریلیف پہنچانے کیلیے 28 ارب روپے کا پیکج دے رہی ہے جس سے ایک کروڑ 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، پچھلی حکومت نے بے نظیر بھٹو کے بغض میں ان کا نام ہٹاکر احساس پروگرام کردیا جو کہ قانونی طور پر غلط تھا، اس پروگرام کی تشہیر پر 77 ملین روپے خرچ کر دیے۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اقتدار سے محروم ہونے کے بعد ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں اور اسلحہ بردار جتھوں کو وفاق پر حملے کی ترغیب دے رہے ہیں ان کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، ان کے دور میں بی آر ٹی، مالم جبہ، رنگ روڈ، ادویات، فرح گوگی اسکینڈل سامنے آیا، عمران خان عدم اعتماد کی تحریک کے دوران آصف زرداری سے این آر او مانگ رہا تھا، کے پی کے میں فارورڈ بلاک جلد سامنے آئے گا،عام انتخابات اگست 2023 میں ہوں گے۔