مزید خبریں

5مخصوص نشستوں پرالیکشن کمیشن کو 2جون تک فیصلے کاحکم

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے 5 مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو 2جون کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیوں پراسس نہیں کر رہے؟ اگر کوئی پارٹی الیکشن کمیشن کے پاس پیش نہ بھی ہو تو الیکشن کمیشن فیصلہ کر دے۔ وکیل الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ ہم پراسس کر رہے ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست موصول ہوئی ہے جب کہ (ن)لیگ نے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کی، دونوں پارٹیوں کو سننے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے، اب یہ معاملہ سننے کے لیے فکس کردیا ہے۔تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن جان بوجھ کر معاملے کو لٹکا رہا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے2جون کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔
مخصوص نشستیں