مزید خبریں

۔سابق دورحکومت میںبنائے گئے رولز2020ء واپس

اسلام آباد( آن لائن) وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے دور میں بنائے گئے رولز 2020 واپس لیتے ہوئے سول سرونٹس ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ فرام سروس (تنسیخ) رولز 2022 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق رولز کے تحت کیے جانے والے تمام اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے، درجنوں سرکاری ملازمین کے خلاف جاری قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا عمل ختم جبکہ ریٹائرمنٹ کے لیے تشکیل کردہ کمیٹیاں اور بورڈ کو تحلیل کردیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ایک روزپہلے ہی رولز کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جن کا عنوان سول سرونٹ (ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ فرام سروس) (تنسیخ) رولز 2022 ہے۔