مزید خبریں

اٹک نے نیشنل بینک ٹی 20بلائنڈ کرکٹ ٹرافی جیت لی

اسلام آباد(جسارت نیوز)اٹک نے نیشنل بینک آف پاکستان ٹی 20بلائنڈ کرکٹ ٹرافی گریڈ 2 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ منگل کو فاطمہ جناح کرکٹ گرانڈ کوئٹہ میں کھیلے گئے فائنل میں اٹک نے کراچی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو 5رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔کراچی نے ٹاس جیت کر اٹک کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ اٹک نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ محمد راحیل 59 اور احتشام الحق 27 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ کراچی کی جانب سے طاہر علی، عبدالوہاب اور حسن رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں کراچی نے 203 رنز کا ہدف حاصل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن کراچی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنا سکی۔ طاہر علی 104 اور بسم اللہ خان 21 رنز بنا کر نمایاں ر رہے۔فاتح ٹیم کی جانب سے احتشام الحق نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔اختشام الحق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بی ون کیٹیگری میں اٹک کے محمد سہیل، بی ٹو کیٹیگری میں کوئٹہ کے نعمت اللہ اور بی تھری کیٹیگری میں ملتان کے محمد صفدر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے ہیں جبکہ کوئٹہ کے نصیب اللہ کو سیریز کے بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز دیا گیا۔فائنل کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ، جنید اقبال سی ایس آر آفیسر این بی پی)، سید سلمان بخاری ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز پی بی سی سی)، عاطف قیوم (ڈائریکٹر ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن پی بی سی سی ودیگر بھی موجود تھے۔