مزید خبریں

ورلڈگیمز،16سالہ احسن رمضان اسنوکر میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

برمنگھم(جسارت نیوز)انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام امریکا میں ہونیوالی ورلڈ گیمز 2022میں پاکستان کے 16سالہ ورلڈ ایمچر اسنوکر چمپئن احسن رمضان ملک کی نمائندگی کرینگے۔ ورلڈ گیمزاسنوکر مقابلوں میں پاکستان،بھارت سمیت16ممالک کے کیوئسٹ شرکت کرینگے۔ ورلڈگیمز2022میں 15 ریڈبال مقابلے 13سے 17جولائی تک برمنگھم جیفرسن سوک کمپلیکس اور شیرٹن برمنگھم بالروم میں کھیلے جائیں گئے۔انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے تعاون سے ورلڈ گیمز کا انعقاد 7جولائی سے 17جولائی 2022تک امریکی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم میں ہو گا۔اس سال عالمی کھیلوں کے میلے (ورلڈ گیمز)میں 100سے زائد ممالک کے 3600سے زائد کھلاڑی 34مختلف کھیلوں میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔برمنگھم گیمز آرگنآئزنگ کمیٹی کے مطابق 10روزہ ورلڈ گیمز میں34کھیلوں میں 223 میڈلزکیلیے مقابلے ہونگے۔16سالہ ورلڈا سنوکر چمپئن شپ کے فاتح احسن رمضان بھی موجود ہونگے۔