مزید خبریں

باکسنگ کے بے تاج بادشاہ علی اکبر شاہ علیل، دعائے صحت کی اپیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان باکسنگ کی سینئر شخصیت اولمپیئن باکسنگ جج و جیوری ممبر ایشیا علی اکبر شاہ قادری کو شدید علالت کے باعث لیاری کراچی کی مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا۔گزشتہ سال نومبر میں وہ میں اپنے معالج پروفیسر محمد ظہیر کے زیر علاج رہ چکے ہیں۔انکے بیٹے سابق نیشنل باکسر شہریار شاہ کے مطابق علی اکبر شاہ گزشتہ چند روز سے شدید بیمار تھے۔ پیر 30 مئی حالت بگڑنے پر انہیں اسپتال میں داخل کرادیاگیا ۔ دوسری جانب اسپورٹس حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے حکومت سندھ اورمتعلقہ فیڈریشن سے مطالبہ کیا کہ علی اکبر شاہ قادری کے علاج کا خرچ اٹھایا جائے۔