مزید خبریں

پاکستانی کوہ پیما اسد نے شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

الاسکا (جسارت نیوز)پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی دینالی کو سر کرلیا۔الاسکا میں موجود 6ہزار 190میٹر بلند دینالی کو اسد نے 28مئی کو سر کیا ہے۔اسد علی میمن اس سے قبل ماونٹ کیلی مانجرو، اکونگوا اور البروس کو سر کرچکے ہیں۔پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن 7براعظم میں 7چوٹیوں کو سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔