مزید خبریں

امریکی رکن کانگریس رشیدہ طلیب کے خلاف یہود سرگرم

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں مقیم یہودی ارب پتی ڈینیل لوئب نے فلسطین نژاد امریکی رکن کانگریس رشیدہ طلیب کو شکست دینے کے لیے لاکھوں ڈالرمختص کردیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس کا مقصد 2 اگست کو ہونے والے مشی گن پرائمری ڈسٹرکٹ 13 میں رشیدہ طلیب کو ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے کانگریس کے لیے نامزدگی حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ اس طرح 8 نومبر کو پارٹی کے وسط مدتی انتخابات میں حصہ لینے میں ناکام ہوسکتی ہیں۔ صہیونی لابی کے اہم رکن نے اپنی کمیٹی کا نام ’اربن امپاورمنٹ ایکشن ‘رکھا ہے جس کا مقصد رشیدہ طلیب کے خلاف نفرت کی حمایت کرنا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لوئب کی مالی اعانت سے چلنے والی اسرائیل لابی اس وقت بڑی مالی سازش کی کوشش میں ہے۔ نیا پینل جسے سابق صدر اوباما کی حمایت میں منظم کیا گیا ہے، اسے ترقی پسند بکری سیلرز کا نام دیا جاتا ہے ۔ اس کمیٹی کا کہنا ہے کہ رشیدہ طلیب کو ہٹانے کی کوشش کرنے والے امیدوار کی حمایت کے لیے 10لاکھ ڈالر سے زیادہ خرچ کیے جائیں گے۔ یہ گروپ مبینہ طور پرسیاہ فام اور یہودی تاجروں کے اتحاد پر مشتمل ہے،تاہم فلسطین دشمنی کے حوالے سے مشہور ہے ۔واضح رہے کہ رشیدہ طلیب اسرائیل اور اس کے زیر قبضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے ساتھ بہیمانہ سلوک پر شدید تنقید کرتی رہتی ہیں۔ وہ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ان ارکان میں سے ہیں،جو صدر جو بائیڈن کے سخت ترین ناقد ہیں۔