راولپنڈی(جسارت نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، اے آر ایل، ذاکر اکیڈمی، شادمان کلب اور پنڈی برادرز نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔ پی ایچ ایف کے زیر اہتمام چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ہیں۔