مزید خبریں

بھارتی وزیر صحت منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کو مالیاتی تحقیقاتی ایجنسی نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رہنما ستیندر جین کو مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مالی تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2015 ء اور 2016 ء میں پیٹرولیم کمپنیوں سے حوالہ ہنڈی کے ذریعے 4.81 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔ اس رقم کا استعمال زمین خریدنے اور قرضوں کی ادائیگی کے لیے کیا گیا تھا۔